عید کی نماز کے بعد کیا کوئی خاص دعا منقول ہے
سوال
عید کی نماز کے بعد کون سی دعا پڑھنا افضل ہے؟
جواب
عید کی نماز کے بعد کوئی خاص دعا منقول نہیں ہے،مطلقا دعا مانگنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔
بخاری میں ہے:
"عن أم عطية، قالت: «كنا نؤمر أن نخرج يوم العيد حتى نخرج البكر من خدرها، حتى نخرج الحيض، فيكن خلف الناس، فيكبرن بتكبيرهم، ويدعون بدعائهم يرجون بركة ذلك اليوم وطهرته»"
(ابواب العیدین،ج:2،ص:20،ط:دار طوق النجاۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144612100036
تاریخ29-05-2025

