عیسائی پر قربانی واجب نہیں
سوال
کیا عیسائی پر قربانی واجب ہے؟
جواب
کفار احکام فرعیہ کے مکلف نہیں ہوتے، یعنی ایمان لانے سے قبل ان کو شریعت کے فروعی احکام کا پابند نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا کسی کافر پرقربانی بھی واجب نہیں ہے۔
الإحکام في أصول الأحکام للآمدي میں ہے:
"فلا تكليف قبل الإيمان، وهو المطلوب."
(القسم الثالث، ج:1، ص:145، ط:المكتب الإسلامي)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144612100034
تاریخ29-05-2025

