بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے ساتھ عقیقہ کرنا

سوال

قربانی کے 7 حصوں میں سے 2  حصے اپنے بچوں کا عقیقہ اور 2  حصے مرحوم والد کی طرف سے اور بقیہ 3  حصے اپنی فیملی کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں؟

جواب

قربانی کے ۷ حصوں میں سے 2  حصے اپنے بچوں کے عقیقے اور 2 حصے مرحوم والد کی طرف سے اور بقیہ 3 حصے اپنی فیملی کےتین  افراد کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں،ہر ایک کا ایک ایک حصہ یا بقیہ تین حصے صرف ایک آدمی کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

''وكذا لو أراد بعضهم العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل ؛ لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد ذكره محمد.''

(6/ 326، کتاب الأضحیة، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144611102661
تاریخ27-05-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں