بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد زاویار نام رکھنا

سوال

میرے ایک عزیز کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے اور اس کا نام "محمد زاویار" رکھنا چاہتے ہیں، مفتی صاحب سے درخواست ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں محمد زاویار نام کے بارےمیں معلومات عطا فرمائیں۔

جواب

لفظ "زاویار" عربی ، اردو اور فارسی لغات میں تلاش کے باجود نہ ملا۔ کچھ ویب سائٹ پر اس کا معنی بہادر کے بتائے گئے ہیں، لیکن یہ لفظ اردو ، فارسی اور عربی زبان کی لغات میں موجود نہیں ہے، البتہ بہادر کے لیے فارسی لغت میں اس کے قریب قریب کا لفظ "زاور" مستعمل ہے۔لہذا جب "زاویار" کے معنی معلوم نہیں ہیں تو یہ  بچہ کا نام نہ رکھا جائے ، انبیاء کرام اور صحابہ کرام کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے، یا کوئی اچھا با معنیٰ نام رکھا جائے۔

فیروز اللغات فارسی میں ہے:

"زاور:

1.  زہرہ سیارہ

2. زور آور ۔ قوی، زبردست۔"

( صفحہ: 494 ، طبع : فیروز سنز لمیٹڈ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144611102549
تاریخ26-05-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں