ایسے بکرے کی قربانی کا حکم جس کا پیدائشی ایک پیر تیڑھا ہو
سوال
ایک بکرا ہے، اس کا پیدائشی ایک پیر ٹیڑھا ہے، لیکن وہ آسانی سے چلتا ہے تو کیا اس کی قربانی ہو سکتی ہے ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر چلتے وقت زمین پر پاؤں ٹیک کر چلتا ہے اور چلنے میں اس سے سہارا لیتا ہےتو اس کی قربانی جائز اور درست ہے،ورنہ نہیں۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"(قوله والعرجاء) أي التي لا يمكنها المشي برجلها العرجاء إنما تمشي بثلاث قوائم، حتى لو كانت تضع الرابعة على الأرض وتستعين بها جاز عناية."
(كتاب الأضحية: 6/ 323، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

