بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بکری کے تھن میں دودھ نہیں آرہا کیااس کی قربانی ہوسکتی ہے؟

سوال

بکری کے تھن میں دودھ نہیں آرہا کیااس کی قربانی ہوسکتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر دودھ بغیر کسی بیماری کے خشک ہوا ہو ،تو ایسے جانور کی قربانی جائز ہےاور اگر دودھ کسی بیماری کی وجہ سے خشک ہوا ہو توایسے جانور کی قربانی درست نہیں۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"ويجوز المجبوب العاجز عن الجماع، والتي بها السعال، والعاجزة عن الولادة لكبر سنها، والتي بها كي، والتي لا ينزل لها ‌لبن ‌من ‌غير ‌علة."

(كتاب الأضحية، الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب، ج:5، ص: 297، ط:دار الفكر)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144611102271
تاریخ23-05-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں