بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے بڑے جانور میں بعض حصوں میں عقیقہ ادا کرنے کا حکم

سوال

قربانی کے جانور (گائے) میں 7 حصے ہوتے ہیں،5 حصے قربانی کے لیے ہو چکے ہیں،2 حصے بچےہیں،کیا وہ عقیقہ کے لیے دلائے جا سکتے ہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں   قربانی کے جانور(گائے،اونٹ )میں پانچ  حصے قربانی کے ہوں اور دو حصے عقیقہ کی نیت سے شامل کیے جائیں تو شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے   ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وكذا لو أراد بعضهم العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل ؛ لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد ذكره محمد."

(کتاب الأضحیة، ج:6، ص:326، ط: سعید)

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144611101886
تاریخ19-05-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں