بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

”ہندوستان سندھ پر حملہ کرے گا اور ا س کو تباہ کردے گا۔۔۔“ اس روایت کی تخریج اور حکم

سوال

”ہندوستان ،سندھ پر حملہ کرے گا اور ا س کو تباہ کردے گا، پھر لشکر،  خراسان کی جانب سے نکلے گا جو سبزہ زار علاقے سے ہوتا ہوا پورے ہندوستان پر اسلام کا جھنڈا لہرائے گا۔“

کیا  یہ حدیث ہے؟ اور اس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرکے بیان کرنا درست ہے؟ اگریہ واقعی حدیث  ہے تو اس کا حوالہ مطلوب ہے۔ 

جواب

سوال میں ذکر کی گئی روایت بعینہ انہیں الفاظ  اور ترتیب کے ساتھ ہمیں کافی تلاش کے باوجود  معتبر کتُبِ حدیث میں  نہیں مل سکی،  لہذا جب تک کسی معتبر سند کے ساتھ یہ روایت نہ مل جائے تو اسے بیان کرنے سے گریز کیا جائے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144611101276
تاریخ13-05-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں