یوحانذہ کا معنی
سوال
یوحانذہ کا کیا معنی ہے؟
جواب
"یو حانذہ " اصل میں آخر میں "ہا " کے بغیر" یوحانذ"ہے ،امام جلال الدین سیوطی ؒ کے قول کے مطابق یہ نام حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا تھا،کافی تلاش کے باوجوداس کا معنی نہیں مل سکا۔
مفحمات الأقران في مبهمات القرآن میں ہے:
"(أُمِّ موسى) : يوحانذ بنت بصير بن لاوي."
(سورة القصص، ص:80، ط:مؤسسة علوم القرآن)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144610100264
تاریخ07-04-2025

