بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں ناک میں اگربتی کی خوشبو جانا

سوال

روزہ کی حالت میں اگر بتی کی خوشبو ناک میں جانا کیسا  ہے؟

جواب

روزہ کی حالت میں ”اگربتی“ کی خوشبو  یا دھواں خود  ناک میں چلا جائے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ  روزے کی حالت میں اس کا دھواں قصداً ناک میں داخل کرکے دھونی لینا جائز نہیں  ہے، اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا، قضالازم ہوگی، کفارہ نہیں۔

فتاوی شامی  میں ہے:

"(أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكراً استحساناً ؛ لعدم إمكان التحرز عنه، ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً له ذاكراً لإمكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي.

(قوله: أنه لو أدخل حلقه الدخان) أي بأي صورة كان الإدخال، حتى لو تبخر ببخور وآواه إلى نفسه واشتمه ذاكراً لصومه أفطر؛ لإمكان التحرز عنه، وهذا مما يغفل عنه كثير من الناس".

(کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، 2/395، ط: سعید)

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144609102379
تاریخ26-03-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں