بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک شعر ( یوں تو جنت میں سب ہے مدینہ نہیں اور جنت مدینے میں موجود ہے ) کا حکم

سوال

”یوں تو جنت میں سب ہے مدینہ نہیں

اور جنت مدینے میں موجود ہے“۔ 

کیا یہ  جملہ (شعر) صحیح ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ مذکورہ شعر میں  مدینہ منورہ کی شان و شوکت ، فضیلت و عظمت بیان کی گئی ہے، جس میں مبالغہ آرائی ضرور ہے لیکن اِس میں  ایسی کوئی خرابی نہیں جس کی بنیاد پر اِسے شرعاً غلط قرار دیا جائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144609102194
تاریخ23-03-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں