بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسلام 360 ایپ کو استعمال کرنا

سوال

اسلام 360 ایپ استعمال کرنا کیسا ہے ؟کیا اس ایپ کو استعمال کر سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ مذکورہ ایپ سے متعلق مکمل تحقیق اور اس کے تمام مندرجات کو مکمل دیکھے بغیر اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی ہے ، البتہ احادیث کی تحقیق اور اس پر صحت یا ضعف کا حکم لگانے میں غیر مقلدین حضرات کی کتابوں سے نقل پر اعتماد کیا گیا ہے، جس پر بالکلیہ اعتماد نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا اس ایپ میں موجود جس کتاب، حدیث یا کسی حوالے سے استفادہ کرنا ہو پہلے آپ اپنے کسی قریبی مستند عالم دین یا مفتی کو دکھا کر ان سے راہ نمائی لے لیا کریں، اگر کوئی قابلِ اعتراض بات معلوم ہو تو  ان کے مشورے سے اس پر عمل کریں یا اس بات کو یہاں بھیج کر اس کی تصدیق یا تردید معلوم کرلیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ صرف قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے کے لیے اس ایپ کو استعمال کرنے میں تو کوئی حرج نہیں ہے، البتہ فقہی مسائل اور احادیث کی تحقیق کے بارے میں اس پر مکمل اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144609101823
تاریخ18-03-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں