بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں کلی کرتےوقت پانی منہ میں چلے جانے کی صورت میں روزے کا حکم

سوال

روزے کی حالت میں کلی کرتے ہوئےپانی بھول کر حلق میں چلا گیا اور پانی داخل ہونے کے بعد روزہ یاد آیا تو کیا روزہ باقی ہے یا ٹوٹ گیا ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں کلی کرتے وقت پانی حلق کے اندر   چلا گیا اور روزہ یاد نہیں  تھا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر روزہ یاد  تھا اور پانی غلطی  سےچلا گیا تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ  جائیگا  صرف روزے کی قضاء ہو گی  کفارہ نہیں ہوگا ۔

فتاوی عالگیری میں ہے :

"وإن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكرا لصومه فسد صومه وعليه القضاء، وإن لم يكن ذاكرا لا يفسد صومه كذا في الخلاصة وعليه الاعتماد."

 (کتاب الصوم ،الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسدج1، ص202،ط:المکتبۃ الحبیبیۃ کوئٹہ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144609100459
تاریخ04-03-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں