شادی کے بعد عورت کا اپنے نام کے ساتھ اپنے والد کا نام برقرار رکھنا
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ ایک عورت شادی کے بعد اپنے والد کا نام اپنے نام کے ساتھ لگاسکتی ہے ،اس پر شریعت کا کیا حکم ہے؟
جواب
عورت شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ اپنے والد کا نام برقرار رکھ سکتی ہے ،اس میں شرعا کوئی مضائقہ نہیں ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144609100305
تاریخ03-03-2025

