بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لئے روزہ کی حالت میں زبان سے چکھنا

سوال

روزے میں عورت کے لیے زبان سے کھانا چکھنے کا کیا حکم ہے، اگر کوئی عورت زبان سے چکھ لے تو کیا اس کا روزہ ہوجائے گا؟

جواب

صورت مسئولہ میں عورت  نے  روزے کی حالت میں زبان سے کوئی چیز چکھ کر تھوک دی تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا ،البتہ  بلاضرورت ایسا کرنا مکروہ ہے ،ہاں اگر کسی عورت کا شوہر  بد اخلاق ہو، کھانے میں نمک کی کمی بیشی پر اس کو پریشان کرتا ہوتو ایسی عورت کے لئے نمک چکھنا مکروہ نہیں ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وكره) له (ذوق شيء و) كذا (مضغه بلا عذر) قيد فيهما قاله العيني ككون زوجها أو سيدها سيئ الخلق فذاقت.

(قوله: وكره إلخ) الظاهر أن الكراهة في هذه الأشياء تنزيهية رملي (قوله: قاله العيني) وتبعه في النهر وقال وجعله الزيلعي قيدا في الثاني فقط والأول أولى. اهـ. (قوله: ككون زوجها إلخ) بيان للعذر الأول قال في النهر ومن العذر في الثاني أن لا تجد من يمضغ لصبيها من حائض أو نفساء أو غيرهما ممن لا يصوم ولم تجد طبيخا."

 (کتاب الصوم،2/ 416،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144609100304
تاریخ03-03-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں