
ظہار کے جو روزے ہیں ، یہ مرد پر ہیں یا بیوی پر بھی ہیں؟
ظہار صرف مرد کی طرف سے ہوتا ہے عورت کی طرف سے نہیں ہوتا، لہذا ظہار کے روزے صرف مرد کے ذمّے ہوں گے عورت کے ذمّے نہیں ہوں گے ۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"الظهار هو تشبيه الزوجة أو جزء منها شائع أو معبر به عن الكل بما لا يحل النظر إليه من المحرمة على التأبيد ولو برضاع أو صهرية كذا في فتح القدير."
(كتاب الطلاق، الباب التاسع في الظهار، ج:1، ص:550، ط:رشيدية)
فقط والله أعلم
فتویٰ نمبر : 144608100334
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن