بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

احرام کی چادر پھٹ جانے کی صورت میں سلائی کا حکم

سوال

احرام کی چادر اگر پھٹ جائے تو اس کی سلائی کی جاسکتی ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں احرام کی چادر کی پھٹی ہوئی جگہ کو سی  کر شگاف کو بند کر کے اسے استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے،سلے ہوئے لباس جو کہ ممنوع ہے اس سے مراد وہ لباس ہےجسے سی کر جسم کی ساخت کے مطابق تیار کر کے پہنا جائے،جیسا کہ قیمص بنیان وغیرہ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"فيجوز في ثوب واحد وأكثر من ثوبين وفي أسودين أو قطع خرق مخيطة أي المسماة مرقعة۔"

(کتاب الحج ،ج:2،ص:481،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144607101195
تاریخ13-01-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں