تعویز گلے میں ہوتو بیوی سے جماع ( ہمبستری ) کرنے کا حکم
سوال
قرآنی آیات پر مشتمل تعویذ گلے میں ہو تو اپنی بیوی کیساتھ جماع کرنا کیسا ہے ؟
جواب
صورت مسئولہ میں اگرقرآنی آیات پر مشتمل تعویذ کو موم جامہ کرکے گلے میں ڈالا ہو تو ایسی صورت میں اپنی بیوی کیساتھ جماع کرناجائز ہے ۔
فتاوی شامی میں ہے:
"ولا بأس بأن يشد الجنب والحائض التعاويذ على العضد إذا كانت ملفوفةً".
(كتاب الحظر والإباحة، ج:6، ص:364، ط:ايج ايم سعيد)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144607100402
تاریخ06-01-2025

