چیٹ جی پی ٹی (chatgpt) کے استعمال کا حکم
سوال
کیا چیٹ جی پی ٹی (chatgpt) کا استعمال جائز ہے ؟
جواب
جدید ٹیکنالوجی کا جائز استعمال جائز ہے اور ناجائز استعمال ناجائز ہے؛ لہٰذا جائز اور مباح اُمور کے لیےچیٹ جی پی ٹی کا استعمال جائز ہے، اور ناجائز کاموں کے لیے اس کا استعمال ناجائز ہوگا۔ نیز اس سے حاصل کردہ معلومات پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
الاشباہ والنظائر میں ہے:
"القاعدة الثانية: الأمور بمقاصدها كما علمت في التروك."
(الفن الأوّل، ص:23، ط: دار الكتب العلمية)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

