بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’درید ‘‘نام رکھنا کیسا ہے؟ اور کیا یہ کسی صحابی کا نام ہے ؟

سوال

’’درید ‘‘نام رکھنا کیسا ہے؟یہ کسی صحابی کا نام ہے؟

جواب

’’درید ‘‘ ("د" کے پیش اور "ر "کے زبر کے ساتھ )نام رکھنا درست ہے اور یہ ایک صحابی کا نام ہے ، جن کا پورا نام یہ ہے:درید بن کعب النخعی رضی اللہ عنہ۔

الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ میں ہے:

‌دريد:

"بن ‌كعب النّخعيّ.ذكره سيف في "الفتوح" وأنه كان معه لواء الفتح بالقادسيّة، وقد تقدم غير مرة أنهم كانوا لا يؤمّرون إلا الصحابة."

(حرف الدال ، القسم الأول ، ج:2، ص:323، ط:دار الكتب العلمية)

لسان العرب میں ہے:

"درد: الدرد: ذهاب الأسنان، ‌درد دردا. ورجل أدرد: ليس في فمه سن، بين الدرد، والأنثى درداء...قال أبو عبيدة: الدرداء كتيبة كانت لهم. والدرد، الحرد، ورجل ‌درد: حرد. ودريد: اسم، ودريد: تصغير أدرد مرخما."

(حرف الدال، فصل الدال المهملة، ج:3، ص:166، ط: دار الصادر)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144606102128
تاریخ24-12-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں