بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ناپاک کپڑے دھونے میں چھینٹیں جسم پر پڑجائیں تو ان کی پاکی کا حکم

سوال

جسم کے پاک ہونے کی صورت میں ناپاک کپڑے دھونے سے پاک جسم ناپاک ہو جاتا ہے یا نہیں ؟

جواب

 ناپاک کپڑے  دھونے کے وقت اگر ناپاک حصے پر پانی گرے اور اس کی چھینٹیں جسم  پر پڑجائیں تو جس حصے پر چھینٹیں  پڑیں، صرف وہ حصہ ناپاک ہوگا، اور صرف اس حصے کو  پاک کر لینا کافی ہوگا۔

الدر المختار میں ہے:

"(وعفي دون ربع) جميع بدن و (ثوب)...  (من) نجاسة (مخففة كبول مأكول)... (وبول انتضح كرءوس إبر)."

(رد المحتارعلى الدر المختار، ‌‌كتاب الطهارة، ‌‌باب الأنجاس، ج: 1، ص: 322،321، ط: سعید)

فتاوی شامی میں ہے:

"(وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن، وفوقه مبطل..."

(رد المحتارعلى الدر المختار، کتاب الطهارۃ، باب الأنجاس، ج: 1، ص: 317،316، ط: سعید)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144606101748
تاریخ21-12-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں