بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کسی کے جذبات دیکھنے کے لیے اپنے آپ کو ہندو ظاہر کرنا

سوال

اگر میں چیٹ جی پی ٹی سے کہوں  کہ میں ہندو ہوں لیکن میں مسلمان ہوں، صرف چیٹ جی پی ٹی کے جذبات دیکھنے کے لیے اور کوئی مقصد کے لیے نہیں، تو کیا اس سےکوئی مسلمان مرتد ہو جا تا کہ نہیں؟

جواب

کسی بھی مسلمان کو کسی بھی غرض سے سوال میں ذکر کردہ   جملہ ہر گز نہیں بولنا چاہیے ،اگر چہ کہنے والے کا اعتقاد اس سے ہندو ہونے کا نہ بھی ہو تو بھی زبان سے اقرار کرنے کی وجہ سے دائرۂ اسلام سے خارج ہوجائے گا اور اچانک موت آگئی تو کفر پر مرے گا ،زندہ رہا تو اس پر تجدید ِایمان کے ساتھ ساتھ شادی شدہ ہونے کی صورت میں تجدید ِنکاح بھی لازم ہوگا۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"مسلم قال: ‌أنا ‌ملحد يكفر، ولو قال: ما علمت أنه كفر لا يعذر بهذا."

(کتاب السیر، باب أحکام المرتدین، ج:2، ص:279، ط:رشیدیه)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144606101075
تاریخ14-12-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں