بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آئزہ نام رکھنا

سوال

"آئزہ" نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

لفظ "آئزہ" عربیا ور اردو  زبان میں مستعمل نہیں ہے۔اس کے قریب کا لفظ "عائذہ (ذال کے ساتھ)" مستعمل ہے۔"عائذہ (ذال کے ساتھ)" کے معنی ہیں "پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی"۔ یہ معنی اچھا ہے لہذا "عائذہ (الف کی جگہ ’’عین‘‘ ،’’زا‘‘ کی جگہ ’’ذال‘‘ ہو )" نام رکھا جاسکتا ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"عوذ: عاذ به يعوذ عوذا وعياذا ومعاذا: لاذ به ولجأ إليه واعتصم."

(ج:3 ،ص:498 ،ط:دار صادر -بیروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144606100313
تاریخ07-12-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں