بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایجاب نام رکھنا

سوال

ایجاب نام رکھنا جائز ہے؟ اگر ہے تو اس کا مطلب کیا ہے؟

جواب

 ایجاب کے کئی معنی آتے ہیں، پیش کرنا، لازم کرنا، واجب کرنا وغیرہ، اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا اچھا نہیں ہے،  بہتر یہ ہے کہ لڑکےکانام صحابہ   رضوان اللہ علیہم اورلڑکی کانام  صحابیات رضوان اللہ علیہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر  رکھا جائے۔

اساس البلاغہ میں ہے:

"وجب لي عليه كذا، وأوجبه على نفسه. واستوجب العقاب. ووجب البيع، وأوجبته. وفعلت ذلك إيجابا لحقك."

(و ج ب، ج: 2، ص: 320، ط: دار الكتب العلمية)

المحیط فی اللغۃ میں ہے:

"والمحرم يهل بالإحرام: إذا ‌أوجب الحرم على نفسه."

(الھاء واللام، ج: 3، ص: 322، ط: عالم الکتب بیروت)

الصحاح تاج اللغۃ وتاج العربیۃ میں ہے:

"وفرض الله علينا كذا وافترض، أي ‌أوجب."

(فرض، ج: 3، ص: 1098، ط: دار العلم للملايين، بيروت)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144606100166
تاریخ04-12-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں