بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پلاسٹر یا پٹی باندھنے کی صورت میں غسل کرنے کا طریقہ

سوال

اگر بازو ٹوٹا ہوا ہےاور اس کے اوپر پلاسٹر یا پٹی بندھی ہوئی ہے اور احتلام ہو جائے تو  ایسا مریض غسل کس طرح  کرے گا؟برائے کرم راہ نمائی فرما دیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ   میں  پلاسٹرجس عضو پر  بندھا ہوا  ہو، اس پر پلاسٹک باندھ کربقیہ اعضاء دھولیے جائیں،آخر میں پلاسٹک ہٹانے کے بعد ہاتھ بھگوکر پلاسٹر پر مسح کرلیا جائے غسل واجب ادا ہو جائے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ويجوز) أي يصح مسحها (ولو شدت بلا وضوء) وغسل دفعا للحرج (ويترك) المسح كالغسل (إن ضر وإلا لا) يترك (وهو) أي مسحها (مشروط بالعجز عن مسح) نفس الموضع (فإن قدر عليه فلا مسح) عليها. والحاصل لزوم غسل المحل ولو بماء حار، فإن ضر مسحه، فإن ضر مسحها، فإن ضرّ سقط أصلًا."

(كتاب الطهارة، باب التيمم، مطلب في نواقض المسح، ج:1، ص:280، ط: ايج ايم سعيد)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144605101943
تاریخ28-11-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں