قرۃ العین نام کا حوالہ
سوال
قرۃ العین نام کا اسلامی تاریخ میں کوئی حوالہ ہے؟
جواب
’’قرۃ العین‘‘ کا معنی ہے: آنکھوں کی ٹھنڈک یہ نام صحابیات میں سے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ کا تھا۔
الاستيعاب في معرفة الأصحاب میں ہے:
"وقال الحزامي: أم عبادة بن الصامت قرة العين بنت عبادة بن نضلة ابن مالك بن العجلان، وكان عبادة نقيبا، وشهد العقبة الأولى والثانية والثالثة."
(عبادة بن الصامت بن قيس بن أصرم بن فهر بن ثعلبة، ج:2، ص:808، ط:دار الجيل، بيروت - لبنان)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

