بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تریاق اگانے کے لئے زمین کی صفائی کی اجرت

سوال

اگر زمین کا مالک تریاق(نشہ آور تریاق جس پر حرمت کا فتوی ہے)اگانے کے لئے زمین صاف اور ہموار کروانا چاہے ،جس کے لئے وہ کسی کرین والے سے بات کرتا ہے اور اس کی اجرت مقرر کردیتا ہے ،کیا کرین والے کے لئے یہ اجرت لینا جائز ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں کرین والے کے لئے زمین کی صفائی اور ہمواری  کے عوض  اجرت مقرر کرکے کام کرنا شرعا جائز ہے اور اجرت بھی حلال ہے۔

مفتی اعظم ہندمفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ ایک سوال کے جواب میں لکھتے ہیں:

''افیون ،چرس ،بھنگ یہ تمام چیزیں پاک ہیں اوران کادوامیں خارجی استعمال جائزہے،نشہ کی غرض سے ان کواستعمال کرناناجائزہے۔مگران سب کی تجارت بوجہ فی الجملہ مباح الاستعمال ہونے کے مباح ہے،تجارت توشراب اورخنزیرکی حرام ہے کہ ان کااستعمال خارجی بھی ناجائزہے۔''

(کفایت المفتی 9/129،ط:دارالاشاعت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144604100966
تاریخ14-10-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں