بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عاھل کا مادہ کیا ہے اور مفہوم کیا ہے؟ نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

عاھل کا مادہ کیا ہے اور مفہوم کیا ہے؟ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’عاھل‘‘ عربی زبان کالفظ ہے،مادہ اس کا’’ عھل ‘‘ ہے، معنی’’ شہنشاہ،ملک اعظم جو بہت سے اقوام پر حکمران ہو ‘‘آتاہے،اس کے علاوہ بھی کئی معانی آتے ہیں ، نام رکھنا مناسب نہیں ہے کیوں کہ اس میں کبر کا معنی موجود ہے، عاجزی انکساری نہیں ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"عهل: العيهل والعيهلة والعيهول والعيهال: الناقة السريعة.....والعاهل: الملك الأعظم كالخليفة. أبو عبيدة: يقال للمرأة التي لا زوج لها عاهل ."

(حرف العین، فصل العین المھملة، 481/11، ط: دار صادر، بيروت)

القاموس الوحید میں ہے:

’’العاھل:شاہنشاہ،ملک اعظم جو بہت سے اقوام پر حکمران ہو،ج:عواھل۔‘‘

( حرف الھاء،1137، ط: ادارہ اسلامیات )

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144604100456
تاریخ08-10-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں