بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سم ایکٹیو کرنے پر کمپنی کی طرف سے ملنے والے فری منٹس کا حکم

سوال

اکثر سم نیٹ ورک والے کچھ  دنوں بعد  منٹ ، انٹرنیٹ وغیرہ بغیر کسی وجہ کے دیتے ہیں، حالاں کہ ہماری سم  میں کوئی  روپیہ نہیں ہوتا ، کیا اس کا استعمال کرنا جائز ہے۔

وضاحت: تقریبا ایک مہینہ  سم بند رکھنے  کے بعد سم کھولنے پر کمپنی کی طرف سے کوڈ ملانے کے بعد فری منٹس ملتے ہیں۔

جواب

صورت ِ مسئولہ میں کچھ مدت بعد سم دوبارہ فعال (ایکٹیو) کرنے پر کمپنی کی طرف جو فری منٹس اور  انٹرنیٹ کی سہولت کی ملتی ہے وہ کمپنی کی طرف سے تبرّع اور انعام ہے، اس کا استعمال جائز ہے۔

الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ میں ہے:

"فإن معنى التبرع عند الفقهاء كما يؤخذ من تعريفهم لهذه الأنواع، لا يخرج عن كون التبرع بذل المكلف مالا أو منفعة لغيره في الحال أو المآل بلا عوض بقصد البر والمعروف غالبا."

(حرف التاء، تبرع، 10/65، ط: دار السلاسل)

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144603103244
تاریخ03-10-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں