بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منہ بولا بیٹا گود لینے والے کا وارث نہیں بنتا

سوال

ایک عورت نے ایک لڑکا گود لیا، اب ان کا انتقال ہوگیا ہے، انہوں نے اس کی کمائی نہیں کھائی، اب وہ کہتا ہے کہ میرا اپنی امی کی طرف سے حصہ ہے، اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔

جواب

واضح رہے کہ کسی شخص کا کسی بچے کو گود لینے سے وہ اس کا حقیقی بیٹا نہیں بن جاتا اور  گود لینے والے شخص کی وفات کے بعد اس کے  ترکہ سےاس بچے کو اس کی اولاد ہونے کی حیثیت سے کچھ نہیں ملتا، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں گود لیے ہوئے  لڑکے کو مرحومہ کے ترکہ میں سے کچھ نہیں ملے گا۔ 

قرآن کریم میں ہے:

"وَما ‌جَعَلَ ‌أَدْعِياءَكُمْ أَبْناءَكُمْ ذلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِأَفْواهِكُمْ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ[سورة الأحزاب الآية:4]

ترجمہ:” اور تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا (سچ مچ کا) بیٹا نہیں بنا دیا یہ صرف تمہارے منہ سے کہنے کی بات ہے اور الله حق بات فرماتا ہے اور وہی سیدھا راستہ بتلاتا ہے“ ۔(بیان القرآن)

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144603102334
تاریخ24-09-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں