بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زر تاشہ نام رکھنا

سوال

زرتاشہ نام کا مطلب کیا ہے کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

جواب

"زر تاشہ" دو لفظ "زر" اور "تاش" کا مرکب ہے۔

۱) "زر" اردو اور فارسی لغت میں دولت ،مال اور سونے کو کہا جاتا ہے۔(فیروز اللغات فارسی سے اردو،ص نمبر ۵۰۰،فیروز سنز)

۲) "تاش" فارسی لغت میں دوست کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح فارسی لغت میں لاحقہ کے طور پر بھی استعمال ہوتا  مثلا خواجہ تاش اس شخص کے لیے بولا جاتا ہے جو بزرگ کا خدمات گزار ہو(فیروز اللغات فارسی سے اردو،ص نمبر ۲۰۰،فیروز سنز)۔ "تاشہ"اردو لغت میں ایک خاص قسم کے دف کے معنی بھی استعمال ہوتا ہے(فیروز اللغات ، ص نمبر ۳۳۷، فیروز سنز)۔

پس  "زر تاشہ" کا معنی ہے" دولت اور مال والی"۔ اس معنی کے لحاظ  سے یہ لفظ نام کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن  زیادہ بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے صحابیات میں کسی صحابیہ کے نام کا انتخاب کرلیا جائے۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144602101876
تاریخ27-08-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں