بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا حضورﷺ تین سو یا پانچ سو دفعہ ابوجہل کے دروازے پر اسلام کی دعوت دینے گئے تھے؟

سوال

  ایک بات مشہور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ابو جہل کے دروازے پہ اسلام کی دعوت دینے کے لیے 300 دفعہ گئے ،کوئی کہتا ہے 500 دفعہ گئے ،کوئی اس سے زیادہ بھی بتاتا ہے ، کیا اس بات کی کوئی حقیقت ہے؟

جواب

حدیث کی کتابوں میں تلاش کے باوجود ہمیں ایسی کوئی بات نہیں ملی،لہذا جب تک کسی معتبر سند سے اس کاثبوت نہ مل جائے،  اِسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احتراز کیا جا ئے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144602101777
تاریخ25-08-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں