بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جُمادى الأولى 1448ھ 22 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مغرب کے وقت میں عصر کی قضا نماز پڑھنا

سوال

چار دن پہلے  کی عصر کی قضا نماز  کو مغرب کے  وقت پڑھ سکتا ہوں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مغرب کی نماز کے بعد  قضا نماز پڑھنا جائز ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"ثم ليس للقضاء وقت معين بل جميع أوقات العمر وقت له إلا ثلاثة، وقت طلوع الشمس، ووقت الزوال، ووقت الغروب فإنه لا تجوز الصلاة في هذه الأوقات، كذا في البحر الرائق."

(کتاب الصلاة، الباب الحادي عشر في قضاء الفوائت، 1/ 121، ط: رشيدية)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144601102189
تاریخ01-08-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں