بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حدیث: بغیر توبہ کیے فوت ہوجانے والے مسلمان کو اللہ لوگوں میں بدنام کردیتے ہیں اور پھر لوگوں کے طعن وتشنیع سے اس کی مغفرت کردیتے ہیں کی تحقیق

سوال

مفہوم حدیث ہے: اللہ تعالیٰ اگر کسی بندے کو جنت دینا چاہيے اور اس کے کچھ گناہ ایسے ہوں جس پر اس نے توبہ نہیں کی اور انتقال کر گیا تو اللہ اُسے دنیا میں بدنام کر دیتا ہے ، تاکہ اس پر لعن طعن کرنے والوں کی نیکیاں اُس کو دے دے اور اس کے گناہ اُن لعن طعن کرنے والوں کو اور اس طرح اُنہیں جنت میں داخل کیا جائے گا۔

مسند احمد میں کیا ایسی کوئی حدیث موجود ہے ؟ نیز اگر موجود ہے تو وضاحت فرما دیں اور اگر حدیث کا حوالہ مل جائے تو مشکور ہوں گا۔

جواب

سوال میں مذکور مضمون پر مشتمل کوئی حدیث ہمیں کتب احادیث وغیرہ میں  نہیں مل سکی،   لہذا جب تک كسي معتبر سند  سے يه مضمون حدیث سے ثابت نہ ہوجائے، اس کے بیان سے احتراز کيا جائے ۔

فقط وا للہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144601101639
تاریخ27-07-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں