عمامہ سے متعلق ایک سوال
سوال
ایک دفعہ عمامہ اُتار دینے کے بعد اُسے دوبارہ پہن لینا چاہیے ،یا دوبارہ پھر سے عمامہ باندھنا چاہیے، اس کے متعلق کوئی حدیث پیش کریں۔
جواب
ایک بار عمامہ اُتارنے کے بعد اُسے دوبار ہ بھی پہن سکتے ہیں، اور دوبارہ پہنتے وقت نئے سرے سے بھی باندھ سکتےہیں۔ البته اس کے متعلق ہمیں کوئی حدیث تلاش کے باوجود نہیں مل سکی۔
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144601101304
تاریخ23-07-2024

