ابن قيم ؒ کے مقولہ ’’ جو شخص کسی چیز کو حاصل کرنے کے لیے الله پر سچے دل سے بھروسہ رکھتا ھے وہ اسے حاصل کر لے گا ‘‘ کا حوالہ وتصدیق
سوال
ابن قیم رحمہ الله فرماتے ہیں : جو شخص کسی چیز کو حاصل کرنے کے لیے الله پر سچے دل سے بھروسہ رکھتا ہے وہ اسے حاصل کر لے گا۔
کیا یہ مستند ہے ؟ واقعی ابن قیم ؒ نے کہا ہے؟
جواب
مذكوره جمله ابن قيم ؒ کی کتاب ’’مدارج السالکین‘‘ میں ہے ، عبارت ملاحظہ فرمائیں :
"وَمَنْ صَدَقَ تَوَكُّلُهُ عَلَى اللَّهِ فِي حُصُولِ شَيْءٍ نَالَهُ."
(مدارج الساكين، فصل معني التوكل، (2/ 114)، ط/ دار الكتاب العربي - بيروت)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144601101215
تاریخ22-07-2024

