حاملہ بیوی سے ہمبستری کرنے کی مدت
سوال
عورت کو حمل ہونے کے بعد شوہر کب تک ہمبستری کرسکتا ہے؟
جواب
شوہر کے لیے اپنی حاملہ بیوی سے صحبت کرنے کی ممانعت نہیں ہے اور نہ اس کی کوئی مدت متعین ہے، البتہ اگر کوئی طبیب یا ڈاکٹر حالت حمل میں صحبت کرنے سے منع کرے تو پھر اجتناب کرنا بہتر ہے۔
شرح مسند أبي حنيفة میں ہے:
"(عن نافع عن ابن عمر قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن توطأ الحبالى) بفتح أي عن مجامعة الحوامل من الأسارى أو غيرهن (حتى يضعن ما في بطونهن) أي من أولادهن فإن الاستبراء والعدة لا تحصل إلا بوضعهن، وأما أزواجهن فيجوز لهم جماعهن، والنهي لئلا يسقي ماءه زرع غيره."
(حديث وطء الحامل، ج:1، ص:190، ط:دار الكتب العلمية، بيروت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

