بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بکری کے پستان (کھیری) کھانے کا حکم

سوال

بکری کے پستان (کھیری) کھاناجائز ہے یا نہیں؟

جواب

بکری اور دیگرحلال جانور وں میں سات چیزیں حرام ہیں جن کا کھانا جائز نہیں ہے، وہ سات چیزیں یہ ہیں:

1)دمِ مسفوح ، یعنی بہنے والا خون ۔2)پیشاب کی جگہ (نر و مادہ کی) ۔3)خصیے (فوطے)۔ 4)پاخانے کی جگہ۔ 5)غدود (سخت گوشت)۔ 6)مثانہ (پیشاب کی تھیلی)۔ 7)پِتا۔ 

صورتِ  مسئولہ میں بکری کے پستان(کھیری)ان سات چیزوں میں سے نہیں ہے؛  لہذا اس کاکھانا جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول سبعة: الدم المسفوح والذكر والأنثيان والقبل والغدة والمثانة والمرارة بدائع."

(‌‌كتاب الأضحية،311/6،ط:دارالفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144601100279
تاریخ10-07-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں