بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ہالہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

سوال

ہالہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ ہالہ نام صحابیات کے نام  میں سے ہے؟

جواب

’’ہالہ‘‘ کا اصل تلفظ’’ہالۃ‘‘ہے ، اس کے معنیٰ چاند کا گھیرا ، یا کسی بھی جرمِ سماوی کو محیط روشنی کا گھیرا ہے،نیز یہ ایک صحابیہ ’’حضرت ہالۃ بنت خويلد رضی الله عنها‘‘کا نام ہے ، جو کہ امّ المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی بہن ہیں ، لہذا    ’’ہالہ‘‘ نام رکھنا درست اور باعث برکت  ہے۔

"الاصابۃفی تمییز الصحابۃ" میں ہے :

"أبو العاص بن الربيع بن عبد العزّى بن عبد شمس بن عبد مناف العبشمي. أمه‌هالة ‌بنت ‌خويلد، وكان يلقب جرو البطحاء."

(‌‌باب الكنى، حرف العين المهملة، ‌‌القسم الأول، ج:7، ص:206، ط:دار الكتب العلمية بيروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144512101319
تاریخ02-07-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں