بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قصہ ’’ایک امیر آدمی نے موسي علیہ السلام سے دولت بند کروانے کی دعا کا کہا اور ایک غریب شخص نے دولت ملنے کی دعا کا کہا‘‘ کا حوالہ وتحقیق

سوال

حضرت موسی علیہ السّلام کا واقعہ جس میں ایک امیر شخص حضرت موسی علیہ السّلام سے سفارش کرتا ہے کہ اللہ سے کہے کہ مجھے دولت دینا بند کر دے کیونکہ میرے پاس بہت دولت ہے پھر ایک غریب شخص ملتا ہے اور کہتا ہے کہ اللہ سے گزارش کرے کہ مجھے کچھ دولت دے دیں۔

یہ واقعہ قرآن مجید میں کہاں  ہے؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیے۔

جواب

ايسا كوئي قصه قرآن مجيد میں مذکور نہیں ، نیز کتب احادیث وغیرہ میں بھی ہمیں ایسے کسی واقعہ کی اصل نہیں مل سکی۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144512100670
تاریخ15-06-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں