بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غلام پر قربانی کا حکم

سوال

کیا غلام پر قربانی ہوتی ہے؟

جواب

غلاموں کا اس زمانے میں وجود نہیں، بہرحال شرعی اعتبار سے غلام چونکہ کسی مال کا مالک نہیں بن سکتا، اس کے پاس اگر کوئی مال ہو بھی تو اس کا مالک اس کا آقا ہوتا ہے۔  لہٰذا غلام پر قربانی لازم نہیں ہوگی۔

تحفۃ الفقہاء میں ہے:

وكذلك المضارب والعبد المأذون إذا مرا على العاشر بمال المضاربة ومال المولى لا يأخذ منهما لأنهما لم يؤمرا بأداء الزكاة

 (تحفة الفقهاء، كتاب الزكاة،  باب ما يمر به على العاشر، ج: 1،ص315، ط: دار الكتب العلمية، بيروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144512100654
تاریخ15-06-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں