شوہر کی وفات کے بعد بیوی کے لیے شوہر کا چہرہ دیکھنا
سوال
اگر شوہر فوت ہو جائے تو کیا بیوی اپنے شوہر کا چہرہ دیکھ سکتی ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں چوں کہ عورت شوہر کی وفات کے بعد بھی چار ماہ دس دن تک (دوران عدت) من وجہ شوہر کے نکاح میں ہے ،لہذا اس کے لیے شوہر کا چہرہ دیکھناجائز ہے۔
الجوہرۃ النیرۃ میں ہے:
"ثم العدة بالشهور في الطلاق والوفاة إذا اتفقا في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلة إجماعا وإن نقصت في العدد وإن حصل ذلك في بعض الشهر فعند أبي حنيفة يعتبر بالأيام فتعتد بالطلاق بتسعين يوما وفي الوفاة بمائة وثلاثين يوما."
(كتاب العدة، ج:2، ص:75، ط: المطبعة الخيرية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

