بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مزید بچوں کی خواہش نہ ہونے کی وجہ سے نس بندی کروانا

سوال

 میرے 3 بچے ہیں، بڑے بیٹے کی عمر 16 سال ہے، اب مزید اولاد کی کوئی خواہش نہیں ہے، کیا میں اپنی بیوی کی مستقل نس  بندی کروا سکتا ہوں؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں عورت کا نس بندی کروانا یا کوئی ایسا طریقہ اپنانا جس سے توالد وتناسل   (بچہ پیدا کرنے) کی صلاحیت بالکل ختم ہوجائے ، شرعاً جائز  نہیں ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں اس کی ممانعت ہے، نیز یہ منشاءِشریعت کے خلاف، نظامِ خداوندی میں دخل اندازی اور کفرانِ نعمت ہے۔

عمدۃ القاری میں ہے :

"قوله: (فنهانا عن ذلك) ، يعني: عن ‌الاختصاء، وفيه تحريم ‌الاختصاء لما فيه من تغيير خلق الله تعالى، ولما فيه من قطع النسل وتعذيب الحيوان."

(کتاب التفسیر،ج:18،ص:208،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144512100233
تاریخ09-06-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں