عید کی نماز مسجد میں پڑھنا
سوال
بلا عذر عید کی نماز مسجد میں پڑھنا کیسا ہے ؟۔
جواب
صورت مسئولہ میں عید گاہ کی موجود گی میں بلا عذر مسجد میں عید کی نماز ادا کرنے کی صورت میں سنت کا ترک کرنا لازم آۓ گا ، البتہ عید کی نماز صحیح ہو جائے گی، لیکن اگر کسی جگہ عذر کی وجہ سے عید کی نماز مسجد میں ادا کی جارہی ہےتو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
البحرالرائق میں ہے:
"وإن كانت صلاة العيد واجبة حتى لو صلى العيد في الجامع، ولم يتوجه إلى المصلى فقد ترك السنة."
(كتاب الصلوة،باب العيدين،الخروج إلى الجبانة يوم العيد،171/2،ط:دار الكتاب الإسلامي)
تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے"
"(والخروج إليها) أي الجبانة لصلاة العيد (سنة وإن وسعهم المسجد الجامع) هو الصحيح."
(کتاب الصلاۃ،باب العیدین،169/3،ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

