بیعت کے بعد معمولات پر پابندی نہ ہو تو
سوال
کیابیعت ہونے کے بعد معمولات پر مکمل پابندی نہ ہو پانے پر وہ شخص گناہ گار ہوگا؟ نیز کیا بیعت ٹوٹ جائے گی؟
جواب
بیعت ہونے کے بعد معمولات پر پابندی نہ کرنے سے آدمی گناہ گار نہیں ہوگا،اور نہ ہی بیعت ٹوٹے گی، البتہ بيعت كے فوائد اور روحانی ترقی سے محروم ہو جائے گا، ليكن مريد کو چاہیے کہ اپنا حال اور كيفيات شیخ کے سامنے پیش کرتا رہے،اور حتی الامکان اخلاص کے ساتھ ان کی ہدایات اور نصائح پر عمل پیرا ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144511102525
تاریخ04-06-2024

