حضورﷺ کے حضرت عائشۃ رضی اللہ عنہا سے ناراض ہوجانے کے ایک واقعہ کی تحقیق
سوال
ایک دن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیوی عائشہ رضی اللہ عنہا سے ناراض تھے ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ :آنکھیں بند کر لیں ، عائشہ نے ڈرتے ڈرتے آنکھیں بند کر لیں ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے گلے لگاتے ہوئے فرمایا : اے عائشہ تمہیں گلے لگانے سے میرا سارا غصہ ختم ہو جاتا ہے ۔ اس واقعہ کا حوالہ مطلوب ہے۔
جواب
تلاشِ بسیار کے باوجود ايسے كسی واقعہ کی کوئی اصل ہمیں کتبِ احادیث وغیرہ میں کہیں نہیں مل سکی ، لہذا جب تک مستند ذریعہ سے یہ واقعہ ثابت نہ ہوجائے اسے بیان کرنے سے گریز کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

