بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا قرض دار پر قربانی واجب ہے؟

سوال

کیا قرض دار پر قربانی واجب ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر قرض دار شخص کے پاس اتنامال ہو کہ اپنا قرض اد اکرنے کے بعد بھی وہ نصاب کا مالک رہتاہے یعنی نصاب اس کےحوائجِ اصلیہ سے زائدہو،تواس صورت میں اس پر قربانی واجب ہوگی ورنہ نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر)۔۔۔۔۔
(قوله واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية."

(الدر المختار مع رد المحتار،کتاب الاضحیہ،312/6،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144511102221
تاریخ01-06-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں