دوران جماع بیوی کے پستان منہ میں لینا
سوال
دورانِ مباشرت، شوہر بیوی کے پستان منہ میں لے سکتا ہے؟
جواب
شوہر کے لیے دوران جماع اپنی بیوی کے پستان منہ میں لیناجائز ہے، مگر دودھ پینا حرام ہے، اگر منہ میں دودھ آجائے تو اسے تھوک دے، اگر منہ میں دودھ آنے کا احتمال ہو تو ایسے نہیں کرنا چاہیے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"مص رجل ثدي زوجته لم تحرم.
و في الرد: (قوله: مص رجل) قيد به احترازاً عما إذا كان الزوج صغيراً في مدة الرضاع فإنها تحرم عليه".
(کتاب النکاح، باب الرضاع، ج:3، ص:225، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

