کیاحضرت عبداللہ شاہ غازی کاتعلق حضرت علی سے ہے؟
سوال
کیا عبداللہ شاہ غازی کا خاندانی تعلق حضرت علی رضی اللہ عنہ سے تھا؟
جواب
مشہور ہے کہ "عبد اللہ شاہ غازی" کا نام ’’ابو محمدعبداللہ الاشتر‘‘ ہے، اگر واقعۃً یہ انہیں کا مزار ہے تو ان کا نسب حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔
لباب الأنساب للبیہقی میں ہے:
"عبد الله الأشتر بن محمد بن عبد الله بن الحسن بن الحسن بن علي رضي الله عنهما، هرب من عسكر النفس الزكية و ذهب إلى الهند، و قتله ملك الهند و بعث رأسه إلى المنصور، و قيل: كان بأرض السند فقتله هشام بن عمرو بن بسطام."
(تفاصيل الطبقة العاشرة، ج:1، ص:28، ط: دار الكتب العلمية)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

