آئس کریم کھانے کا حکم
سوال
گرم کھانا مکروہ ہے ،اورآئس کریم بہت ٹھنڈا ہوتی ہے، تو آئس کریم کھانا کیسا ہے؟
جواب
جس آئس کریم کے اجزائے ترکیبی حلال ہوں اسے کھانے میں شرعاً کوئی حرج نہیں،آئس کریم سے تو مقصود ہی ٹھنڈک حاصل کرنا ہوتا ہے،جیسا کہ چائے ٹھنڈی کر کے نہیں پی جاتی بلکہ گرم پی جاتی ہے۔نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مشروبات میں ٹھنڈا اور میٹھا پانی مرغوب تھا،باقی مطلقاً گرم کھانا مکروہ نہیں ،بل کہ ایسا تیز گرم کھانا مراد ہے جس سےمنہ جلنے لگے۔
سنن ترمذی میں ہے:
"عن عائشة قالت:كان أحب الشراب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الحلو البارد."
(ابواب الأشربة، باب ما جاء أي الشراب كان أحب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، ج:3، ص:461، رقم الحديث:1895، ط:دار الغرب الإسلامي)
"ترجمہ :حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کو پینے میں ٹھنڈا میٹھا محبوب ومرغوب تھا"۔ (معارف الحدیث)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

